15 نومبر 2026 - 15:45
بحرینی علما کی گرفتاریاں غیر انسانی اقدام ہے، امریکہ بھی ذمہ دار ہے، حزب اللہ لبنان

حزب اللہ لبنان کے ثقافتی شعبے کے نائب سربراہ سید علی فحص نے بحرینی علما کی گرفتاریوں کو غیر انسانی اور غیر قومی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں امریکہ بھی ذمہ دار ہے، کیونکہ وہ بحرین کی حکومت کی پالیسیوں کی حمایت کررہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے ثقافتی شعبے کے نائب سربراہ سید علی فحص نے بحرینی علما کی گرفتاریوں کو غیر انسانی اور غیر قومی اقدام قرار دیا ہے اور اس معاملے میں امریکہ کی ذمہ داری پر زور دیا ہے۔

سید علی فحص نے کہا کہ ان علما کو معاشرے، عوام اور اپنے خاندانوں کے تحفظ کے لیے کوششیں کرنے کی پاداش میں دباؤ اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، حالانکہ انہوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی بنیاد پر ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقدمے کی سماعت ملتوی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ معاملہ ختم ہوگیا ہے، بحرینی حکام دوبارہ عدالتی کارروائی شروع کرسکتے ہیں۔

حزب اللہ کے ثقافتی شعبے کے نائب سربراہ نے دنیا بھر کے مسلمان علما سے مطالبہ کیا کہ وہ اس غیر انسانی اقدام کی بھرپور مذمت کریں اور گرفتار علما کی صورت حال کا ذمہ دار بحرینی حکام کو ٹھہرائیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن بھی بحرین کی حکومت کی پالیسیوں کی حمایت کرنے کے باعث بحرینی علما کی گرفتاریوں کا ذمہ دار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha